سندھ اسمبلی کے 3 جون کے اجلاس کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار، 11 ارکان پازیٹو، باقی ریزلٹ کا انتظار

کراچی(پی این آئی)سندھ اسمبلی کے 3 جون کے اجلاس کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار، 11 ارکان پازیٹو، باقی ریزلٹ کا انتظار، سندھ اسمبلی کے 11 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جب کہ نصف سے زائد ارکان کی رپورٹس یا ٹیسٹ آنا باقی ہیں، سندھ اسمبلی کے 3 جون کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے تمام

اراکین کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے اور تین دن سے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق 168 رکنی ایوان کے نصف کے قریب ارکان اسمبلی کے ٹیسٹ ہوئے ہیں اور رات گئے تک مجموعی طور پر 11 ارکان کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جب کہ باقی تین درجن سے زائد ارکان اور صوبائی وزرا کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ 3 جون کے اجلاس سے ایک دن قبل ارکان کے ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو اور رپورٹس بھی اجلاس کے آغاز سے قبل مل جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار رات گئے تک نصف سے زائد ارکان کی رپورٹس آنا باقی تھیں یا ٹیسٹ نہیں ہوئے۔اجلاس کے حوالے سے سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کرائے بغیر کسی رکن کو اسمبلی آنے کی اجازت نہیں ہو گی، اسی لیے تمام ارکان اسمبلی اور عملے کے کورونا ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close