وزیراعظم عمران خان کو کونسے دو اہم ترین ساتھی مِس لیڈ کر رہے ہیں؟ سینئر صحافی رئوف کلاسرا کا بڑا انکشاف

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ عمران خان کو عبدالرزاق داؤ د اور ندیم بابر ’مِس لیڈ‘ کرتے ہیں، شوگر اسکینڈل، ادویات اسکینڈل، اورذاتی مفادات پرظفر مرزا، فروغ نسیم کو کوئی نہیں پوچھتا، کل کو یہ سب بھاگ جائیں گے، انکوائریاں عمران خان کو بھگتنی پڑیں گی۔ انہوں نے اپنے تبصرے

میں کہا کہ عمران خان کو کون مس لیڈ کر رہا ہے؟ کون ہے جو کابینہ اجلاسوں میں چیزیں کلیئر کروانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان کو چاہیے کہ میڈیا کو تھوڑا سا کریڈٹ دیں۔جس کی قیمت میڈیا کو ادا کرنی پڑتی ہے، کیونکہ اس طرح خبریں دے کر میڈیا خان صاحب کو بچا رہا ہوتا ہے، ان لوگوں نے اپنے بیگ اٹھا کر بھاگ جانا ہے، لیکن تمام چیزوں کا جواب نوازشریف ، یوسف رضاگیلانی اور آصف زرداری کی طرح عمران خان کو دینا پڑے گا۔اس لیے عمران خان کو چاہیے تمام چیزوں کا جائزہ لیا کریں۔بعض اوقات بیوروکریٹس بھی سیاسی وزراء اعظم کو مروا دیتے ہیں۔عمران خان کی کابینہ کچھ ایسی چیزیں کی ہیں، جن میں شوگر ملز اسکینڈل،ادویات اسکینڈل اور دوسری چیزیں ہیں۔ اب ایس ای سی پی نے کمپنیز آرڈیننس میں تبدیلی کرنی ہے، انہوں نے وزارت قانون کو بھیجا، وہاں 100سے زائدکے قریب ترامیم ہوئیں۔عارف علوی نے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ جس کو میڈیا نے پکڑ لیا۔ان ترامیم میں 14ایسی ہیں جن کا کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کا اب فروغ نسیم سے پوچھنا چاہیے۔ادویات اسکینڈل میں ظفر مرزا کا نام ہے ، شوگر اسکینڈل میں رزاق داؤد اور ندیم بابر کا نام ہے، تفتان میں جب زائرین آئے تووزیراعظم کو سب ٹھیک کی رپورٹ دی گئی۔ہر اسکینڈل میں رزاق داؤد اور ندیم بابر کا نام آرہا ہے، لیکن عمران خان ان کی کابینہ میں تعریفیں کرتے ہیں۔یہ سب کاروباری لوگ ہیں، اپنی مرضی کی ترامیم کرتے ہیں، فائدے اٹھاتے ہیں ،کل کو یہ سب بھاگ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close