پی آئی اے کے طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل، ذمہ داری کا تعین ہو گا، ائربس کمپنی کی ٹیم واپس فرانس واپس روانہ ہوگئی

کراچی (پی این آئی)پی آئی اے کے طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل، ذمہ داری کا تعین ہو گا، ائربس کمپنی کی ٹیم واپس فرانس واپس روانہ ہوگئی،کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل کر کے ایئربس کمپنی کی ٹیم فرانس واپس روانہ ہوگئی ہے۔11 ٹیکنیکل ایڈوائزرز فرانس سے 26 مئی کو کراچی پہنچے تھے،

ایئربس کمپنی کے ماہرین نے 5 دن میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی اپنی طرز کی تحقیقات مکمل کرلیں ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئربس ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد بھی اکھٹے کیے، رن وے کا معائنہ بھی کیا، ایئر بس ٹیکنیکل ایڈوائزرز طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ فرانس میں تیار کریں گے۔ جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کا عمل، کل سے فرانس میں شروع ہوگا۔آلات کی ڈی کوڈنگ کے لیے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے کچھ ممبران بھی فرانس جائیں گے۔ٹیکنیکل ایڈوائزرز کو واپس لے جانے کے لیے ایئر بس اے 330 صبح سویرے کراچی پہنچی۔ٹیکنیکل ایڈوائزر خصوصی پرواز اے آئی بی 1889 سے فرانس کے شہر ٹولائوس کے لیے روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close