نوازشریف کا پرمسرت چہرہ بنی گالہ ٹولے سے برداشت نہیں ہورہا

لاہور (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف کی ایک تصویرنے دو دن سے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، نوازشریف کا پرمسرت اور پرسکون چہرہ بنی گالہ ٹولے سے برداشت نہیں ہورہا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی

سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمان کل سے بدہضمی کا شکار ہیں، بیٹیوں کی والد سےمحبت یہ بدقسمت نہیں سمجھ سکتے، کرائے کے ترجمانوں کے ہاضمے کا علاج کسی جادوگرنی کے پاس ہے،اخلاقی، سیاسی اور ذاتی گراوٹ کا شکار لوگ اپنی خاندانی اور سیاسی تربیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا فواد چوہدری، شہباز گل اور فیاض چوہان کے ساتھ ہمیں دلی ہمدردی ہے، عمران مافیا نوازشریف کی فوٹو لیک کرکے خود ہی اذیت میں مبتلا ہوا ہے،نوازشریف کی ایک تصویر ٹڈی دل ٹولے پر پہاڑ بن کے ٹوٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے شیر اپنے قائد کی تصویردیکھ کرکل سےخوشی سے نہال ہیں، شہبازشریف تین سالوں سے جعلی احتساب کے ادارے نیب کا سامنا جرات سے کررہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل وزیراعظم پارلیمنٹ حملہ کیس اور ہیلی کاپٹر کیس میں روپوش ہیں اور اب تو ادویات، آٹا، چینی چور بھی ثابت ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی کے جعلی چیئرمین پر اب چینی چوری،آٹا چوری اوربجلی چوری کے ٹھپے لگ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close