تمام بچوں کو پاس کردیں گے، چاہے وہ سارے کے سارے پرچوں میں فیل ہوں ،وزیر تعلیم سندھ نے خوشخبری سنا دی

کراچی(پی این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی سے لے کردسویں تک تمام بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ نویں جماعت والے کو دسویں جماعت میں پروموٹ کریں گے اور گیارہویں جماعت والے کو بارہویں

جماعت میں پروموٹ کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نویں سے دسویں میں جانے والا بچہ بغیر کسی تناسب کے پروموٹ ہوگا جبکہ گیارہویں سے بارہویں جماعت میں جانے والا طالبعلم بھی بغیر کسی تناسب کے پروموٹ ہوگا۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ تمام بچوں کو پروموٹ کردیں گے چاہے وہ سارے کے سارے پرچے میں فیل ہوں، وہ بچے جو تمام پرچے میں فیل ہیں انہیں بھی پاسنگ مارکس دیکر پاس کر دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بچے جب دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیں گے تو رزلٹ بنائیں گے، نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لیے Aسٹیئرنگ کمیٹی نے تجاویز دی ہیں لیکن یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اگلے تین ماہ میں امتحانات ہوں گے یا نہیں؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close