پنجاب اور بلوچستان میں 3مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق 59 زخمی ہو گئے

،خانیوال (پی این آئی)پنجاب اور بلوچستان میں 3مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق 59 زخمی ہو گئے پنجاب اور بلوچستان میں تین مختلف حادثات میں19افراد جاں بحق اور59زخمی ہو گئے،خانیوال میں بس بے قابو ہو کرالٹ گئی، نوشکی میں پک اپ اور کار میں تصادم جبکہ کالا شاہ کاکو میں باراتیوں سے بھری وین

الٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق خانیوال میں بے قابو بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق اور35 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں چھ ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔تیز رفتار مسافر بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی کہ خانیوال رانگو پل کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بس کو کاٹ کر مسافروں کو نکالا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خانیوال بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ادھر کالا شاہ کاکوکے قریب لاہور سیالکوٹ موٹروے پر باراتیوں سے بھری وین الٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں دو بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔متاثرہ فیملی کالا خطائی سے بارات لے کر فاروق آباد جا رہی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ادھربلوچستان کے علاقے نوشکی میں بھی افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ کاراور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ قومی شاہراہ پر جنگلات کے قریب پیش آیا۔حادثہ سے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں سمیت پانچ افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا۔ جاں بحق تین افراد کا تعلق خاران جبکہ دو کا کوئٹہ سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close