نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائی غلط بیانی اورمنافقت کا اعلی شاہکار ہیں، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے سخت الفاظ

لاہور(پی این آئی)نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائی غلط بیانی اورمنافقت کا اعلی شاہکار ہیں، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے سخت الفاظ ، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائیوں میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے۔ مریم نواز،

نوازشریف کی حالیہ تصویر پر بھی سینے پر تمغہ امتیاز سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔نوازشریف کی تازہ ترین تصویر پرردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ کوئی بیمار نہیں مگر لندن میں کورونا وائرس کی وبا میں بھی وہ ڈھٹائی کے ساتھ ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں جبکہ شہبازشریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ دلیر کوئی نہیں اور وہ لندن سے واپس آ کر کورونا سے لڑنے کی بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائی غلط بیانی اورمنافقت کا اعلی شاہکار ہیں۔ نوازشریف کی موجودہ تصویر آل شریف کے لئے شرمندگی کاباعث بننا چاہئے تھی مگر مریم نواز کی ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس تصویر پر بھی سینے پر تمغہ امتیاز سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔فیاض چوہان نے مزید کہا کہ شہبازشریف نیب میں دائر ہونے والے متوقع ٹی ٹی ریفرنس سے بچنے کے لئے شاہد خاقان عباسی جیسے مہرے کو میڈیا میں استمعال کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی خود سر سے پاوں تک کرپشن کی خارش کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی سیاست ٹی ٹی، اقربا پروری، منافقت اوربزدلی کا شکار ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close