وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک لازمی قرار، نہ پہننے والے کو جرمانہ ہو گا، ڈپٹی کمشنر کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام شہریوں کے لیے گھر سے باہر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر گھر سے باہرنکلنے والے شہریوں کو جرمانہ کیا جائے گا لیکن اس سے پہلے آگاہی کی مہم چلائی جائے گی،انہوںنے کہا کہ انتظامیہ

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا سے بچاؤ کی گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کرائے گی،انہوںنے کہا کہ اگر کوئی شہری ماسک نہیں خرید سکتا تو وہ کم از کم اپنے منہ کو ضرور ڈاھانپ لے، انہوں نے کہا کہ شہر میں دو لاکھ ماسک مفت تقسیم کیے گئے ہیںاور ان کی مسلسل دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ماسک کی قیمت بڑھانے پر بھی دفعہ 441 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close