کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار ملزم انجینئر اعجاز میمن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

سکھر (پی این آئی) کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار ملزم انجینئر اعجاز میمن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے،سکھر میں کرپشن کے کیس میں گرفتار ملزم انجینئراعجاز میمن دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شب دل کی تکلیف کے باعث انجینئراعجاز میمن کو سینٹرل جیل

سکھر سے این آئی سی وی ڈی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔اعجاز میمن پر ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ جیکب آباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔اعجاز میمن کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 9 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر رکھا تھا۔انجینئراعجاز میمن اور ان کے ساتھیوں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیرِ سماعت تھا۔سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے انجینئراعجاز میمن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close