سیالکوٹ موٹروے پر شیخوپورہ کے قریب مسافر وین الٹ گئی، 3خواتین، 2بچوں سمیت 5جاں بحق، 10زخمی

شیخوپورہ(پی این آئی) سیالکوٹ موٹروے پر شیخوپورہ کے قریب مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری وین سیالکوٹ موٹر وے پر منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ

ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کے سبب حفاظتی دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close