لاہور (پی این آئی)آٹے کی قلت کا خدشہ، فلو ملیں آٹے کی قیمت بڑھانے اور حکومت اجازت نہ دینے کے مؤقف پر قائم، تنازعہ سنگین ہو گیا،کمر توڑ مہنگائی کے باوجود آٹا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، فلور ملز آٹے کی قیمت بڑھانے اور حکومت قیمت برقرار رکھنے پر بضد ہے تاہم مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی متاثر
ہونے لگی ہے۔آٹے کی قیمت کے تنازع پر فلور ملزمالکان اور حکومت آمنے سامنے آ گئے جس سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی متاثر ہونے لگی، شہر میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ فلور ملرز کا موقف ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ آٹے کی قیمت میں6 روپے کلو تک اضافہ ناگزیر ہے۔ فلورملز نے 3روز سے آٹے کے 20 کلو والے تھیلہ کی قیمت 120 روپے تک بڑھانے کااعلان کیا ہوا ہے۔ حکومت فی الحال قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکاری ہے۔غیر یقینی صورتحال میں فلور ملز سے آٹے کی فراہمی انتہائی کم کر دی گئی۔دکانوں پر آٹے کی قلت اور قیمت زائد ہونے کی شکایات بڑھنے لگی۔ دکاندار کہتے ہیں عید کے بعد سے سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی شکنجہ کسا ہوا ہے۔ اب آٹا بھی مہنگا ہو گیا تو کیا کھائیں گے۔فلور ملز کے آٹے کے اس وقت مقررہ نرخ 825 روپے ہیں جو بڑھا کر 945 روپے تک کرنے کا اعلان کیا گیا، چکی کا آٹا کم از کم 60 روپے کلو اور چکی کا 5 کلو پیک آٹا 340 روپے میں دستیاب ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں