شکر گڑھ سے بہاولپور جانے والے بس خانیوال کے قریب الٹ گئی، 6 جاں بحق 30زخمی

خانیوال (سجاد انور) شکر گڑھ سے بہاولپور جانے والی مسافر بس خانیوال کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، 7 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ سے بہاولپو جانے والی مسافر بس ڈرائیورنےخانیوال کے قریب 20فٹ اونچے پل رانگو پر موٹر سائیکل سواروں کو بچانے

کی کوشش کی لیکن بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی، گہرائی میں گرنے سے 4مسافرموقع پر جا ںبحق،30زخمی ہو گئے جن میں 2بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،2 مسافر ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔کبیروالا اورخانیوال کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیااور زخمیوں اور لاشوں کو الٹی ہوئی بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ڈپٹی کمشنرخانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے ٹراما سینٹر میں زخمیوں کی عیادت کی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close