لاک ڈاؤن میں نرمی، کورونا 24گھنٹے میں 88جانیں لے گیا، ہلاکتوں کی تعداد 1483ہو گئی، مزید 3039متاثر ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)لاک ڈاؤن میں نرمی، کورونا 24گھنٹے میں 88جانیں لے گیا، ہلاکتوں کی تعداد 1483ہو گئی، مزید 3039متاثر ہو گئے، لاک ڈاؤن میں نرمی کے اثرات خطرناک ہونے لگے۔ ایک ہی دن میں مزید 88 افراد کو مہلک وبا نے نگل لیا اور مزید 3039 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں. اموات کی مجموعی تعداد بڑھ

کر ایک ہزار 483 ہو گئی۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 25 ہزار 271 تک پہنچ گئی۔ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 ہو گئی، جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 483 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کے 25 ہزار 217 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب 25 ہزار 56، سندھ میں 27 ہزار 360 کیسز، خیبرپختونخوا 9 ہزار 540، بلوچستان میں 4 ہزار 193 کیس سامنے آئے جبکہ اسلام آباد میں 2 ہزار 418، گلگت بلتستان 678 اور آزاد کشمیر میں 251 کیسز ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سےمزید 88 افراد انتقال کر گئے، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 3 ہزار 39 کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک بھرمیں 5 لاکھ 47 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close