عمران خان کو برطرف کیا جائے ، مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کو برطرف کیا جائے ، مطالبہ کر دیا گیا…پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاپتہ وزیراعظم عمران صاحب کے پاس شعبہ صحت کا “ لُک آفٹر چارج” ہے ، وزارتِ صحت ٹھیکہ پہ چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے،وزیرصحت عمران خان کو برطرف کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے “وزیرِ صحت” عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ وزیراعظم عمران صاحب کے پاس شعبہ صحت کا “ لُک آفٹر چارج” ہے، وزارتِ صحت ٹھیکہ پہ چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے،کورونا مریضوں اور ہسپتالوں کا برا حال ہے لیکن نتھیا گلی میں سیر کرتے وزیراعظم لاپتہ ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارت سے جان بچانے والی دوائیوں کی درآمد کی آڑ میں اربوں کا ڈاکہ ڈالنے کے کئے نظام عارضی چارج پہ چلایا جا رہا ہے،عارضی چارج پر اس لئے چلایا جارہا ہے تاکہ دوائیوں کی 500 فیصد قیمتیں بڑھا کر ڈاکہ ڈالا جاسکے جس پر آج تک کسی کو پوچھا تک نہیں گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close