پاکستان میں کورونا وائرس کس وقت عروج پر ہو گا؟ این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کس وقت عروج پر ہو گا؟ این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی… چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں، جولائی کے آغاز میں کورونا عروج پر ہو سکتا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ

جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ہم روز نئے ڈیٹا کی بنیاد پر اگلے ایک مہینے کی پروجیکشن کرتے رہتے ہیں۔ کورونا وائرس کی ابھی تک کی صورتحال ہمارے ماڈلز اور توقعات کے قریب ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام‘’دنیا کامران خان کیساتھ”میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کے مطابق ہم اپنے پروجیکشنز میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کا عروج جولائی کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں۔ سماجی دوری اور ماسک کا استعمال کرکے ہم اس پر قابو پا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close