تحریک انصاف حکومت نے چوہدری برادران سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا، 4اہم وزرا کو بھی فارغ کئے جانے کا امکان

لاہور (پی این آئی ) معروف صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ میں گروپ بنا لیا ہے۔جس کا ہدف یہ ہے کہ چوہدری برادران پر انحصار نہ رہے۔پنجاب میں چار وزراء سے معذرت اور چار کے محکمے تبدیل کیے جائیں گے۔جن لوگوں ہر جہانگیر ترین کا اثر ہے انہیں ٹٹولا جا رہا ہے کہ ،کئی

جگہوں سے فون آتے ہیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں،وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ویسے اکھاڑ پچھاڑ بہت ہونے والی ہے۔پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلیاں ہونگی۔چار وزراء کے بارے میں خیال ہے کہ ان سے تو معذرت کر لی جائے گی ان میں وہ بھی ہیں جن کا جہانیگیر ترین سے کوئی تعلق ہے،۔چار محکمے بدل دئیے جائیں گے۔یہ کہا جا رہا ہے کہ وزارت صحت کو دو حصوں میں بانٹ دیا جائے گا۔جب کہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین سے20ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، 4 ایم این ایز اور 16 ایم پی پیز نے جہانگیرترین کو بتایا کہ شہزاد اکبر نے آپ کو پھنسانے کیلئے رپورٹ کو تبدیل کیا، ہم پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں، لیکن جہانگیرترین نے ان کو روک دیا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین کے پاس چار دن پہلے4 ایم این ایز اور 16 ایم پی پیز گئے ، انہوں نے جہانگیرترین کو بتایا کہ شہزاد اکبر نے آپ کو پھنسانے کیلئے اس سازش کے تحت رپورٹ کو تبدیل کیا ہے۔ ان ارکان اسمبلی نے جہانگیرترین کو کہا کہ ہم پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں۔شہزاد اکبر جہانگیرترین کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے، جہانگیرترین نے ان کو روک دیا۔پتا نہیں جہانگیرترین کا کون سا نالائق ایڈوائز ر ہے جو ان کو ان سب لوگوں سے پیچھے کر رہا ہے۔ دوسری جانب چینی کا کاروبار جس طرح کل چل رہا تھا اسی طرح آج چل رہا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ معذرت کے ساتھ شہزاد اکبر کی شکل انڈین اداکار پریم چوپڑا سے بڑی ملتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close