کورونا وائرس، لاک ڈائون سے پریشان عوام کیلئے اہم خبر، لاک ڈائون میں مزید نرمی کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا فیصلہ کر لیا ، ایس او پیز کے مطابق مختلف اداروں کو کھولنے کے لئے وفاق کو سفارشات پیش کی جائیں گی، پارکس کھولنے، تجارتی اداروں کے نئے اوقات کار اور 2 دن تعطیل کا فیصلہ بھی این سی او سی سے مشروط، ریسٹورنٹس، کیفے وغیرہ کھولنے

سے متعلق صوبائی حکومت وفاق کی ہدایات پر عمل کرے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اب صوبے میں دوبارہ سے سخت لاک ڈاون نافذ نہیں کیا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد اب ہفتے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں نافذ لاک ڈاون میں مزید نرمی کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدات کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شرکاء نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں ایس او پیز کے مطابق مختلف اداروں کو کھولنے کے لئے وفاق کو سفارشات پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صوبے بھر میں منہ اورناک ڈھانپنے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ، پولیس اور ٹریفک وارڈن منہ اورناک نہ ڈھانپنے والے افراد کو تنبیہ کر سکیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے میں پارکس کھولنے، تجارتی اداروں کے نئے اوقات کار اور 2 دن تعطیل کا فیصلہ بھی این سی او سی سے مشروط کیا جائے۔ جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے وغیرہ کھولنے سے متعلق صوبائی حکومت وفاق کی ہدایات پر عمل کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close