لاہور (پی این آئی)کورونا وائرس بے قابو، نجی چینل کی معروف ترین خاتون اینکر کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آگیا، ان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا، اب ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے جو مثبت ہے۔تفصیلات
کے مطابق پاکستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ کرونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔اسی باعث کئی معروف شخصیات اور صحافی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کئی صحافی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل سے وابستہ معروف خاتون اینکر ماریہ میمن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ماریہ میمن نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کر کے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ماریہ میمن کا کہنا ہے کہ ان میں کرونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا۔اب ہفتے کے روز انہیں ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جس کے مطابق وہ کرونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔ ماریہ میمن کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ ماریہ میمن کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ میں علامات ظاہر ہوں تو فوری ٹیسٹ کروائیں۔ اگر تشخیص ہو تو خود کو قرنطینہ کر لیں اور لوگوں کو اپنی بیماری سے متعلق ضرور آگاہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں