ٹرانسپورٹرز کا صبر بھی ٹوٹ گیا، یکم جون سے بسیں چلانے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی) ٹرانسپورٹرز کا صبر بھی ٹوٹ گیا، یکم جون سے بسیں چلانے کا فیصلہ، صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے کہا کہ اگر گاڑیاں بند کی گئیں اور ڈرائیورگرفتار ہوئے تو دھرنا دیں گے، حکومت ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے، ایس او پیز پر مکمل عمل کریں گے۔ صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد .

ارشاد بخاری نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یکم جون پیر سے بسیں چلا دیں گے۔حکومت ہمیں ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس اوپیز دے تمام ٹرانسپورٹرز اور مسافر اس پر عمل کریں گے۔ صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا کہ اگر حکومت نے گاڑیاں بند کیں اور بس ڈرائیورز کو گرفتار کیا تو اس عمل کے خلاف دھرنا دیں گے۔واضح رہے کورونا وائرس کے خدشات اور حفاظتی اقدامات کے تحت حکومت نے جہاں تعلیمی ادارے بند کیے، دوسرے سیکٹرز کی بندش کی۔اسی طرح سندھ بھر میں بھی 23 مارچ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں آن لائن ٹیکسی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں۔ تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان میں 5 لاکھ 32 ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں کنفرم مریضو کی شرح 12.4فیصد ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں 12 ہزار20 ٹیسٹ کیے، جس میں 2429 مثبت کیسز آئے، یہ شرح 20.4 فیصد بنتی ہے۔ پاکستان میں 36 فیصد کے قریب لوگ مکمل صحت ہوئے ہیں، خاص طور پر ذکر کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں اب تک ایک ہزار 395 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹے میں 78 مریض انتقال کرگئے۔ یہ سب سے زیادہ اموات کا نمبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس مقامی سطح پر تیزی سے پھیل رہا ہے، مقامی وائرس پھیلاؤ کا تناسب 92 فیصد ہوچکا ہے۔ مستقبل میں ہمارے ہاں کیسز اور اموات بڑھنے کا امکان ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے جو اموات ہوئیں، ان میں ہمارے چار ہیلتھ ورکرز بھی تھے، میں تمام شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close