مریم تیار ہو جائو، نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں، صاحبزادی مریم نواز کو خصوصی پیغام بھجوا دیا گیا

لاہور(پی این آئی)مریم تیار ہو جائو، نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں، صاحبزادی مریم نواز کو خصوصی پیغام بھجوا دیا گیا، نواز شریف کی جون جولائی میں وطن واپسی متوقع ہے، پارٹی قیادت نے مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے کیلئے مریم نواز کو گرین سگنل مل گیا ہے۔ ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے جلد پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔سینئر صحافی اظہر جاوید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے شہباز شریف سے فون پر بات کی ہے۔ انہوں نے اپنی وطن واپسی کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔ جس میں نوازشریف کی وطن سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جون میں ڈاکٹرز سے چیک اپ اور آپریشن کیلئے وقت لیا ہے، جس میں نوازشریف آپریشن کے بعد اپنی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مریم نواز کو گرین سگنل دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو فعال اور متحرک کریں۔ ن لیگ نے شہباز شریف کی گرفتاری پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ واضح رہے آج مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی۔ جس میں وہ اپنے گھر کی خواتین کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ تصویر دیکھ کر ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کسی نے چہکے سے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔تصویر پر حکمران جماعت پی ٹی آئی نے شدید تنقید کی۔ جس کے جواب میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ان کے لیے میاں صاحب کی گھر کی خواتین اور بچیوں سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ اب کرو گے؟ باز تو نہیں آ سکتے کیونکہ تم لوگ خصلت سے مجبور ہو مگر اب دس بار سوچو گے ضرور ! اور شیرو بس کر دو،بخش دو بیچاروں کو، اب تو میں ریٹویٹ کرتے کرتے بھی تھک گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close