بڑی انٹرنیشنل ائیرلائن نے پاکستان کیلئے باقاعدہ پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) بڑی انٹرنیشنل ائیرلائن نے پاکستان کیلئے باقاعدہ پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا…گلف ائیر نے 31 مئی سے پاکستان کیلئے ریگولر پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا، بحرین کی ائیرلائن ابتدائی طور پر اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازیں بحال کرے گی، دیگر شہروں سے بدتریج پروازوں کا آغاز

کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بحرین کی ہوا باز کمپنی گلف ائیر نے پاکستان کیلئے ریگولر پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتے کے روز جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گلف ائیر اتوار 31 مئی سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔ پروازوں کی بحالی کا فیصلہ پاکستان کے سول ایوی ایشن ادارے کی جانب سے آوٹ باونڈ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دیے جانے کے بعد کیا گیا۔ ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر شہروں سے بدتریج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔کرونا لاک ڈاون سے قبل گلف ائیر اسلام آباد کے علاوہ لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور کیلئے پروازیں چلا رہی تھی۔ ان تمام شہروں کیلئے گلف ائیر کی پروازوں کی بحالی کی تاریخ فی الحال نہیں دی گئی۔ دوسری جانب مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ غیرملکی پروازوں کیلئے مکمل فضائی حدود بحال نہیں کی گئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی پروازوں کو اپنے شہریوں کو لے جانے کی اجازت دی، یہ پروازیں پاکستان میں خالی آئیں گی، پروازوں کو دونوں جانب آمدورفت کیلئے نہیں کھولا گیا۔معید یوسف کا کہنا ہے کہ کل سے تھوڑی سی کنفیوژن ہے، ہماری سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کو صرف پاکستان سے مسافر جانے کی اجازت دی ہے، پاکستان سے جس پرواز نے آنا ہے آئے اور مسافر لے کر جاسکتی ہے، لیکن باہر سے بیرون ملک مسافروں کیلئے نہیں کھولا گیا، باہر سے جو بھی پرواز آئے گی وہ خالی آئے گی۔

close