کراچی(پی این آئی)اب نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کےلیے دستیاب ہوں گے، مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی پالیسی واضح کر دی۔ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسپتال کورونا وائرس کے آئیسولیشن
وارڈ قائم کر سکتے ہیں۔ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آئیسولیشن وارڈ کے قیام کے لیے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی منظوری لازمی ہے۔ کمیشن کی تجاویز کی روشنی میں آئیسولیشن وارڈز بنائے جاسکتے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئیسولیشن وارڈز میں طبی عملہ اور آلات سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اب نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کےلیے دستیاب ہوں گے۔ سندھ حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے پالیسی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ نجی اسپتال کورونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ کے قیام کے لیے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجوع کریں، کمیشن اس ضمن میں مؤثر طریقے سے نجی اسپتالوں کی رہنمائی کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں