پنجاب میں فصلوں پر ٹڈیوں کے اثرات اندازے سے ایک فیصد سے بھی کم ہیں شہباز شریف احتسابی اسپرے سے بچنے کی کوشش میں ہیں، فیاض الحسن چوہان کے سخت جملے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نیب کے احتسابی اسپرے سے چھپنے کی کوشش میں ہیں۔ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا

ہے۔ٹڈی دل کے حوالے سے اپنے بیان میں فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت نے ٹڈیوں پر کنٹرول کے لیے ایک ارب اور وفاق نے 6 ارب روپے مختص کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں اور کسانوں کی بحالی کے لیے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں فصلوں پر ٹڈیوں کے اثرات تخمینہ شدہ نقصانات کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔وزیرِ اطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم اور چنے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ بزدار حکومت کے بروقت حفاظتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close