وزیراعظم نے چینی پر سبسڈی کی نہیں صرف ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، تب وافر سٹاک موجود تھا، شہزاد اکبر نے بیان دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم نے چینی پر سبسڈی کی نہیں صرف ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، تب وافر سٹاک موجود تھا، شہزاد اکبر نے بیان دے دیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، وزیراعظم نے چینی پر سبسڈی کی نہیں صرف

ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ برآمد کی اجازت اس وقت دی گئی جب ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود تھا۔ جب کہ شاہد خاقان نے2017 اور 2018 میں سلمان شہباز کے کہنے پر 24 گھنٹوں کے اندر 20 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔ کمیشن کی رپورٹ ان کے لیے چارج شیٹ ہے۔وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے شوگر کمیشن کی رپورٹ پڑھی ہی نہیں، انہیں ٹی او آرز کا علم ہی نہیں، یہ ان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ شاہد خاقان عباسی اپنے آقاؤں کو بچانے کیلئے کمیشن کی رپورٹ متنازع بنارہےہیں۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی، علاج شروع ہوا ہے اور نہ اس کی رپورٹ حکومت کو ملی ہے۔ ان کی صاحبزادی کے ساتھ ڈیل کا نہیں، ڈھیل کا سلسلہ چل رہا ہے۔شہزاد اکبر نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات پر کہا وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اس پر تفصیلی جواب 2 جون کو عدالت میں جمع کروائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں