مجھ سے کون شادی کرے گا؟ عائشہ عمر، یہ عائشہ عمر کون ہے؟ شیخ رشید کا شادی کے سوال پر دلچسپ رد عمل

اسلام آباد(پی این آئی)مجھ سے کون شادی کرے گا؟ عائشہ عمر، یہ عائشہ عمر کون ہے؟ شیخ رشید کا شادی کے سوال پر دلچسپ رد عمل۔کنوارے سیاست دان شیخ رشید کی شادی کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آگیا ہے، لاہور میں پریس کانفرنس کےدوران پنڈی بوائے کی شادی سے متعلق صحافی نے سوال پوچھا تو شیخ

رشید پہلے چونکے، پھر رکے اور پھر فیصلہ سنا گئے ۔صحافی کے سوال کے جواب میں سوال داغ دیا ، پوچھا کہ مجھ سے کون شادی کرے گا؟ عائشہ عمر ، یہ عائشہ عمر کون ہے؟ ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال پر کہا تھا کہ اگردنیا میں کسی قدرتی آفت کے بعد صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، رانا ثنا اللہ، طاہر القادری اور شیخ رشید زندہ بچے تو وہ صرف شیخ رشید سے شادی کرنا پسند کریں گی۔اس کے برعکس اپنے بھڑکیلے بیانات سے سیاسی میدان میں ہلچل مچانےوالےشیخ رشید عائشہ عمر سے لا علم نکلے،یعنی معاملہ کچھ یوں ہے کہ جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close