نواز شریف کے مخالفین کا ہر حربہ ہمیشہ کی طرح الٹا ہو گیا، تصویر کے آؤٹ ہونے پر پی ٹی آئی کے تبصروں پر مریم نواز کا رد عمل

لاہور(پی این آئی)نواز شریف کے مخالفین کا ہر حربہ ہمیشہ کی طرح الٹا ہو گیا، تصویر
کے آؤٹ ہونے پر پی ٹی آئی کے تبصروں پر مریم نواز کا رد عملمسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ایک جھلک سے ان کے مخالفین کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔نوازشریف کی لندن کے

ہوٹل میں بیٹھے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مخالفین کا ہر حربہ ہمیشہ کی طرح الٹا ہو گیا، تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح ناکام ہوا۔مریم نوازکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ایک جھلک سے ان کے مخالفین کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں جب کہ اس تصویر سے سابق وزیراعظم کے چاہنے والے خوش ہوئے اور ان کو حوصلہ ملا ہے، مخالفین کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ ایسی حرکتوں سے یہ لوگ صرف اپنا مزید نقصان اور نوازشریف کو انجانے میں فائدہ پہنچاتے ہیں، نواز شریف کا خوف نا ان کو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے، یہی ان کی سزا ہے۔صدر (ن) لیگ نے کہا کہ ان لوگوں نے میاں صاحب کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن الّلہ نے بچا لیا، یہ لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں تو ان کے لیے نوازشریف کی اپنے گھر کی خواتین اور بچیوں کے ساتھ چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟ اگر یہ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close