شوگر کمیشن نے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا، چینی کی قیمت میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان، اسد عمر اور عثمان بزدار ہیں، شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کر ڈالی

راولپنڈی(پی این آئی)شوگر کمیشن نے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا، چینی کی قیمت میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان، اسد عمر اور عثمان بزدار ہیں، شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کر ڈالی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان، عثمان بزدار، اسد عمر ہیں، ایکسپورٹ

سے پہلی چینی کی قیمت 55 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا چینی کمیشن نے 347 صفحات کی رپورٹ شائع کی، حقائق نہیں بتائے گئے، چینی کمیشن نے رپورٹ میں ذمے داروں کا تعین نہیں کیا، کمیشن اور رپورٹ حقائق چھپانے کیلئے پبلک ہوتی ہے، کمیشن کی رپورٹ میں یہ نہیں پتہ چلے گا کہ قیمت کیوں بڑھی، ملک میں چینی کی قیمت 60 فیصد بڑھ گئی، جب سے کمیشن بنا ہے چینی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا چینی برآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کا تھا، شوگر مافیا کابینہ اور پی ٹی آئی کے اندر موجود ہے، کمیشن کی رپورٹ میں اصل حقائق کو چھپایا گیا، 20 ماہ تک چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا لیکن حکومت نے مانیٹر نہیں کیا، وفاقی کابینہ کی سربراہی وزیرا عظم کرتے ہیں، ذمے دار عمران خان ہیں، چینی کی برآمد ن لیگ کے دور میں بھی ہوئی، قیمتیں کنٹرول رکھی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close