شہبازشریف کورونا پر سیاست نہ کریں، یہ وباء پوری دنیا میں تباہی پھیلا رہی ہے، شہباز گل کا ترکی بہ ترکی جواب

اسلام آباد (پی این آئی)شہبازشریف کورونا پر سیاست نہ کریں، یہ وباء پوری دنیا میں تباہی پھیلا رہی ہے، شہباز گل کا ترکی بہ ترکی جواب۔شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا پوری دنیا تباہی مچا رہا ہے، شہباز شریف صاحب براہ مہربانی اس پر سیاست نہ کریں، حکومت کو وبا سے نمٹنے دیں۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے قائد

حزب اختلاف شہباز شریف کے کورونا سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جھوٹ بول کر لندن جانے والوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے، کرپشن کا حساب دینا پڑے گا، آپ کے عزیز دوست مودی نے سخت ترین لاک ڈاؤن کر کے دیکھ لیا، وہاں بھی بد قسمتی سے یہ اموات کا باعث بن رہا ہے، آپ خود اسمبلی تک نہیں آئے جس کا اجلاس آپ کے کہنے ہر بلایا گیا۔ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کی انٹرنیٹ پر وائرل تصویر سے متعلق کہا ‏انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے، نواز شریف جھوٹ بول کر لندن گئے، یہ اس جماعت کا میعار ہے کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے میں سچ بولنے کی اخلاقی جرات نہیں، ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور انکو لیڈر مانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close