وانا، احمدزائی وزیر کی نو اقوام پر مشتمل 70 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی امن کے لیے لائحہ عمل تیار کرے گی

وانا (قسمت اللہ وزیر)وانا، احمدزائی وزیر کی نو اقوام پر مشتمل 70 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی امن کے لیے لائحہ عمل تیار کرے گی۔جنوبی وزیرستان وانا میں احمدزائی وزیر کی نو اقوام کا امن کے سلسلے میں آج گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں تمام مشران، علماء کرام ، سیاسی قائدین، نوجوانان اور مختلف مکاتب فکر کے

لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، انھوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وانا میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے گا اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔ وانا میں دیرپا امن قائم کرنے کے لئے احمدزائی وزیر کی نو اقوام پر مشتمل 70 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئ جو امن کے سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔ لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ دیرپا امن کےقیام کے لئے راہ ہموار کی جاسکے۔ اس موقعہ پر ملک شیرین جان وزیر نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جنوبی وزیرستان وانا میں وزیر قبائل کے علاوہ کسی اور قوم و علاقے کے لوگوں کو اجازت نہیں دینگے۔ اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان وانا میں کالے شیشے اور اسلحہ پر مکمل پابندی ہوگی۔ اور علاقے میں آمن کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ لیکن کئی وجوہات کی وجہ سے جرگہ پھر اتوار کے دن تک ملتوی کردیا گیا۔ وانا بازار میں گرینڈ جرگہ دوبارہ اتوار کے دن منعقدکیا جائیگا۔ جس میں نواقوام پر مشتمل احمدزئی وزیرقبائل سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close