صحافی عزیز میمن کے قاتل حکومت میں ہیں، کیس کی تفتیش سندھ سے منتقل کی جائے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیا معاملہ اٹھا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)صحافی عزیز میمن کے قاتل حکومت میں ہیں، کیس کی تفتیش سندھ سے منتقل کی جائے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیا معاملہ اٹھا دیا۔سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحافی عزیز میمن کے قتل کے ملزمان خود حکومت میں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان

میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب سندھ پولیس مان رہی ہے کہ صحافی عزیز میمن کا قتل ہوا اور کرائے کا قاتل بھی گرفتار ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں بھی کہا تھا کہ تفتیش سندھ سے منتقل کرنا ضروری ہے۔وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان خود حکومت میں ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close