سرکاری تحفے ساتھ لے جانے کا کیس، زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول، نواز شریف کے وارنٹ جاری ہو گئے

لاہور(پی این آئی)سرکاری تحفے ساتھ لے جانے کا کیس، زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول، نواز شریف کے وارنٹ جاری ہو گئے۔توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے جبکہ احتساب عدالت نے زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

منظورکرتے ہوئے نیب کی استدعا پرسابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،نیب نے عدالت میں یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتارکرنے کی استدعا بھی کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو سمن ان کی رہائش گاہوں پر وصول کروائے، انور مجید اسپتال میں زیرعلاج ہیں وہاں سمن وصول نہیں کیے گئے۔سابق صدر زرداری کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ بیمار ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے مںظورکرلی اور فاضل جج نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری کو صرف آج کی حاضری سے استثنا دے رہا ہوں،عدالت نے انہیں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔ادھراسی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا،اصالتاً یا وکالتاً عدم پیشی پر نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے منظورکرلی اورمزید سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن دونوں نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،آصف زرداری کراچی اور نوازشریف لندن میں موجودتھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close