سندھ پولیس کے نقش قدم پر، لاہور پولیس کے 115 افسران و اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے، 3 اہلکار جان کی بازی ہار چکے

کراچی(پی این آئی)سندھ پولیس کے نقش قدم پر، لاہور پولیس کے 115 افسران و اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے، 3 اہلکار جان کی بازی ہار چکے۔لاہور پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسروں اور اہلکاروں کی تعداد 115 ہو گئی ہے جب کہ تین اہلکار اب تک وائرس سے شہید بھی ہو چکے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس

پی سیکیورٹی بلال ظفر شیخ، ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید میمن، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اسد مظفر کورونا وائرس میں مبتلا ہو ہیں جب کہ ڈی ایس پی سمن آباد وحید اسحاق اور انسپکٹر ظہیرالدین بابر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا اور انچارج انوسٹی گیشن ڈیفنس سی عدنان مسعود بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔سی سی پی او ذوالفقار حمید کے مطابق اب تک 115 ملازمین کورونا وائرس سے دوچارچکے ہیں جب کہ تین اہلکارشمس، رمضان عالم اور راؤ جاوید شہید ہو چکے ہیں تاہم 61 اہلکاروں صحت یاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹی سنبھال چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close