دوسرا ڈرون گرا کر ہم نے جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دی بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، شاہ محمود قریشی نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)دوسرا ڈرون گرا کر ہم نے جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دی ،
بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، شاہ محمود قریشی نے خبردار کر دیا۔وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اُس نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔جاری

کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے اور جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 700 میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آیا جسے مار گرایا گیا، بھارت مسلسل ہزیمت اٹھا رہا ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی، اندرونی معاملات سے بچنے کے لیے بھارت یہ سب کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بھارت کو پیغام دیا کہ کوئی بھی حماقت نہ کی جائے، لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے، آج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ انڈین نیشنل سیکیورٹی ایڈاوائزر کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ اسے بند گلی میں دھکیلا جارہا ہے، جو راستہ بھارتی حکومت اپنا رہی ہے وہ غلط ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں