پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 66457 اور ہلاکتیں 1395 ہو گئیں، پھیلاؤ تیزی سے جاری

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 66457 اور ہلاکتیں 1395 ہو گئیں، پھیلاؤ تیزی سے جاری۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار سے زائد ہو گئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 66 ہزار 457

ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 395 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 40 ہزار 931 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 24 ہزار 131 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 26 ہزار 113 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 427 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 104 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 439 ہو گئی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 67 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 445 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 4 ہزار 87 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 46 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 192 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 23 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 660 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 234 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 6 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close