گرمی کا زور ٹوٹ گیا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان میں بارش اور تیز آندھی، سندھ میں آج اور کل آندھی اور بارش کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)گرمی کا زور ٹوٹ گیا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان میں بارش اور تیز آندھی، سندھ میں آج اور کل آندھی اور بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے سندھ میں آج اور کل آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش اور تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ہے۔ہنزہ میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی گلیشئر پگھلنے سے حسن آباد نالے میں پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوگیا جس سے باغات، شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ اور زیرتعمیر بجلی گھر متاثر ہوگئے۔ڈ ی ایم اے گلگت بلتستان کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے شیسپر گلیشر کے سرکنے کا عمل جاری اور گلیشئر کے اندر چھوٹی چھوٹی جھیلیں بھی بن گئی ہیں۔اس صورتحال میں وہاں پانی کے بہاؤ سے شاہراہ قراقرم کا تقریبا 50 میٹر کا حصہ جبکہ زیر تعمیر بجلی گھر بھی بہہ گیا ہے، جبکہ حسن آباد گاؤں کے 9 گھرانوں کو محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موسلادھار بارش کے بعد پہاڑی ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے، ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوغ میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں سوار 7 افراد بہہ گئے۔لیویزحکام کےمطابق سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں اور 2 کو زندہ نکال لیا گیا ہے، جبکہ 2 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جاں بحق ہونےوالوں میں دادا اور پوتا بھی شامل ہیں۔پنجاب میں فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، ملتان سمیت سندھ میں پڈعین میں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آندھی اور تیزبارشوں کےباعث ملتان، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان اوردیگرعلاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اور کل سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، حیدر آباد، دادو اور جیک آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close