اسلام آباد(پی این آئی)میرے لیے دعا کریں، وزیر مملکت شہریار آفریدی کورونا پازیٹو، گھر پر قرنطینہ ہو گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت شہریار آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شہریار آفریدی نے عوام کو
اطلاع دی کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کہ بعد خود کو گھر میں الگ تھلگ کر لیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو اس بیماری سے محفوظ بنائے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے شہریار آفریدی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں