وفاقی دارالحکومت میں جدید فارنزک لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں طے کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت میں جدید فارنزک لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں طے کر لیا گیا۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ انہوں ںے اس کمیٹی کو عوام کی توقعات

کے مطابق قانونی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے وقت کا تعین کرکے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں جدید فارنزک لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ قوانین میں اصلاحاتی عمل اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے جہاں نظام میں بہتری آئے گی وہاں سائلین کو آسان اور فوری انصاف میسر آسکے گا۔ دیوانی ضابطوں میں اصلاحات کے نتیجے میں سال ہا سال سے التوا کا شکار رہنے والے مقدمات کی تکمیل کے لئے ایک وقت مقرر کردیا گیا ہے۔ وزیر قانون نے ضابطۂ فوج داری میں اصلاحات کے حوالے سے بھی اجلاس کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، پارلیمانی سیکرٹری ملائیکہ علی بخاری و دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں