اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس اٹلی، فرانس اور اسپین سے بھی تیزی سے پھیلنے لگا،تشویشناک خبرآگئی۔۔ ملک میں گزشتہ روز 2615 جبکہ آج 2636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، تین یورپی ملکوں میں اب یومیہ 1 ہزار سے کم کیس رپورٹ ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس
کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اب کئی یورپی ملکوں کے مقابلے میں یومیہ بنیاد پر زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے 3 یورپی ملکوں اٹلی، فرانس اور اسپین میں اب یومیہ بنیاد پر 1 ہزار سے کم کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران اٹلی میں 584، اسپین میں 658 جبکہ فرانس میں صرف 119 نئے کیس سامنے آئے۔جبکہ پاکستان میں مسلسل 2 روز کے دوران 2 ہزار سے زائد یومیہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ روز ملک میں 2 ہزار 615 نئے کرونا کیس رپورٹ ہوئے جبکہ جمعہ کے روز 2 ہزار 636 کیسز سامنے آئے۔ جہاں پاکستان میں نئے کرونا کیسوں کی تعداد زیادہ ہے، وہیں یومیہ اموات کے معاملے میں پاکستان کے حالات اٹلی، اسپین اور فرانس سے زیاد بہتر ہیں۔ پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 57 افراد انتقال کرگئے، جبکہ اٹلی میں گزشتہ روز 144، اسپین میں 147 اور فرانس میں 77 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔اس حوالے سے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پچھلے24 گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ کیسز 2636 رپورٹ ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر 60 لاکھ لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 3 لاکھ 62 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ جبکہ کل کیسز میں43 فیصد مریض جو25 لاکھ بنتے ہیں، یہ بالکل مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے، پاکستان میں 64 ہزار کیسز میں35 فیصد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ اموات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ وینٹی لیٹرز پر 157مریض ہیں، جو سب سے زیادہ تعداد ہے، اسی طرح اموات کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وباء پھیل رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں