پاکستان کے ہوائی اڈوں پر غیر ملکی فضائی کمپنیوں کا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال، ایس او پیز لاگو ہوں گے

اسلام آؓاد(پی این آئی)پاکستان کے ہوائی اڈوں پر غیر ملکی فضائی کمپنیوں کا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال، ایس او پیز لاگو ہوں گے، پاکستان میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی

پروازوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ تمام ائیرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کے ایک ایک طیارے کو یومیہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی جو پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہوسکیں گی۔29 غیرملکی ایئرلائنوں کو بین الاقوامی فضائی اجازت دی گئی ہے جن میں سے 25 ایئر لائنوں نے آپریشن فوری شروع کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ سی اے اے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت کے حوالے سے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 30 جون تک ہے۔غیرملکی پروازیں بطور فیری فلائٹس (بغیرمسافروں کے جہاز)پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی اور یہاں سے مسافروں کو لے کر بیرون ملک روانہ ہوسکیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close