کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں دکانداروں کے عدم تعاون پر پولیس کے ہمراہ فوج بھی کام کرے گی

پشاور(پی این آئی)کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں دکانداروں کے عدم تعاون پر پولیس کے ہمراہ فوج بھی کام کرے گی۔تین دن کیلئے دکانیں بندکرنے کے فیصلے پر تاجروں کی جانب سے عدم عملدرآمدکے پیش نظرپشاور میں فوج طلب کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے جبکہ انتظامیہ کو بھی الرٹ کردیا گیا۔

پشاور میں تاجروں کے آج سے 3روزہ لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں بندنہ کرنے کے اعلان کے باعث مختلف بازاروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی ۔صوبائی حکومت نے پہلے سے ہی فوج کی خدمات حاصل کررکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تاجروں نے صوبائی حکومت کے ایس او پیز پر عملدرآمد سے بھی انکار کردیا ۔ پشاور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ۔اس کے باوجود بازاروں میں شہری اور تاجر بدستورکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں