اسلام آباد(پی این آئی)بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ سے 2 روپے اضافے کی تجویز پر کام شروع، فیصلے کے لیے 3 جون کو اجلاس ہو گا۔بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ سے 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 3 جون کو اس اہم معاملے پر سماعت کے بعد
فیصلہ کرے گی۔ بجلی کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ ان میں اکتوبر سے دسمبر 2019ء کیلئے 73 ارب روپے سے زائد اور جنوری سے مارچ 2020ء کیلئے 89 ارب روپے سے زائد وصولی کی درخواست کی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں