کورونا سے جنگ میں ایک اور قربانی، لاہور کے نجی ہسپتال کی ڈاکٹر ثناء فاطمہ جان کی بازی ہار گئیں

لاہور(پی این آئی)کورونا سے جنگ میں ایک اور قربانی، لاہور کے نجی ہسپتال کی ڈاکٹر ثناء فاطمہ جان کی بازی ہار گئیں۔لاہور میں کورونا وائرس سے خاتون ڈاکٹر انتقال کرگئیں۔خاتون ڈاکٹرنجی اسپتال میں کورونا کےمریضوں کا علاج معالجہ پرتعینات تھیں۔محکمہ صحت پنجاب نے لیڈی ڈاکٹرثنا فاطمہ کی کورونا سے جاں

بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیڈی ڈاکٹرلاہور کے نجی اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ پرتعینات تھیں۔کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر لیڈی ڈاکٹر کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔جو مثبت آیاتھاجس کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close