لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر کا اہلکار کورونا پازیٹیو، سارے دفتر کی ٹیسٹنگ شروع

لاہور(پی این آئی)لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر کا اہلکار کورونا پازیٹیو، سارے دفتر کی ٹیسٹنگ شروع، ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایک ملازم کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد فیڈرل جنرل انسپکٹر آف ریلویز کا دفتر سیل کرکے تمام افسران اور ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ترجمان محکمۂ

ریلویز کے مطابق محمد لطیف فیڈرل جنرل انسپکٹر آف ریلویز میں ہیڈ کلرک تھا جسے 10 دن پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فیڈرل جنرل انسپکٹر آف ریلویز کا دفتر سیل کرکےریلوے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز کے تمام افسران اورملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانےکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close