پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کوشش کی مشتبہ مریضہ کا انتقال، کورونا نہیں تھا، لواحقین نے توڑ پھوڑ کر دی

خیبر پختو نخوا (پی این آئی)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کوشش کی مشتبہ مریضہ کا انتقال، کورونا نہیں تھا، لواحقین نے توڑ پھوڑ کر دی،خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کی مشتبہ مریضہ انتقال کر گئی، جس کے بعد خاتون کے لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) 50 سالہ مریضہ کو گزشتہ رات شب قدر کے علاقے سے تشویش ناک حالت میں لایا گیا تھا۔ترجمان ایل آر ایچ کا مزید کہنا ہے کہ انتقال کر جانے پر مریضہ کے رشتے داروں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے کورونا کمپلیکس کا دروازہ توڑ دیا۔ایل آر ایچ کےترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتال کا عملہ دن رات کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت پر مامور ہے۔فوت ہو جانے والی خاتون کے بیٹے شہزاد ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فوت ہونے والی مریضہ میں کورونا کی علامات نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ مریضہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، ڈاکٹروں نے مریضہ کے علاج کے بجائے ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا کہا۔شہزاد ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مریضہ کو دل کے بجائے کورونا وارڈ میں منتقل کر دیا، والدہ کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹروں سے تکرار ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close