کورونا نے سندھ پولیس کو ٹارگٹ کر لیا، 326 اہلکار پازیٹیو ہو گئے

کراچی(پی این آئی)کورونا نے سندھ پولیس کو ٹارگٹ کر لیا، 326 اہلکار پازیٹیو ہو گئے،سندھ میں عید الفطر کی لگ بھگ ایک ہفتے کی چھٹیوں کے دوران پولیس کے 60 سے زائد ملازمان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کا شکار پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعداد 326

ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران سندھ پولیس کی تمام رینجز میں کورونا وائرس میں مبتلا 80 پولیس ملازمان صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ عرصے میں دو پولیس افسران سمیت 5 پولیس ملازمان کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہوچکے ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔سینٹرل پولیس آفس ذرائع کے مطابق 241 پولیس افسران اور ملازمان ابھی بھی کرونا وائرس کا شکار ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں، میڈیکل سینٹرز یا ان کے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے لاک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کر رہی ہے۔پولیس چیک پوسٹس پر ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمان کو روزانہ ہزاروں شہریوں کو ڈیل کرنا پڑتا ہے۔ پولیس ملازمان کا یہی عمل ان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا سبب بن رہا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی طرف سے کورونا وائرس سے جاں بحق پولیس ملازمان کو شہید کا درجہ دینے کے لیے سفارشات سینٹرل پولیس آفس بھیجی جا چکی ہے۔اگر آئی جی سندھ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو وزیراعلیٰ سندھ منظور کرلیتے ہیں تو کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پولیس ملازمان کے لواحقین کو پولیس کے حادثاتی شہداء کی مراعات ملیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں