کورونا نے پشاور کے سینئر صحافی سید فخرالدین کی جان لے لی

پشاور(پی این آئی)کورونا نے پشاور کے سینئر صحافی سید فخرالدین کی جان لے لی، پشاور سے تعلق رکھنے والے صحافی فخرالدین سید کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔وہ کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والے پہلے پاکستانی صحافی ہیں۔ سینئر صحافی فخرالدین سید پشاور سے وابستہ تھے جو آج صبح پشاور کے حیات آباد

میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جا ملے ۔وہ گزشتہ دس دن سے بخار اور سینے میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے، حالت تشویشناک ہونے پر ان کو ہسپتال داخل کرایا گیا تھاجہاں ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیاتھا، ان کو ایچ ایم سی کے آئسولیشن میں رکھا گیا اور پلازمہ کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی گئی، انتقال سے ایک روز قبل ان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہوں نے اپنے صحافتی کیریئرکے دوران دہشت گردی اور جرائم سمیت متعدد شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ان کی نمازجنازہ دن 11 بجے گلبہار نمبر 2 پشاور میں ادا کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close