غریبوں، بے روزگار دیہاڑی داروں میں پنجاب کے محکمہ زکوۃ نے7 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے تقسیم کیے

لاہور(پی این آئی) غریبوں، بے روزگار دیہاڑی داروں میں پنجاب کے محکمہ زکوۃ نے7 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے تقسیم کیے،محکمہ زکوۃ عشر پنجاب نےرواں مالی سال کے اختتام سے ایک ماہ قبل ہی 4 لاکھ 99 ہزار مستحقین میں7 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ کا زکوۃ فنڈ تقسیم کرنے کا کام مکمل کر لیا ۔باوثوق ذرائع کے

مطابق محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب کورواں مالی سال میں صوبہ بھر کے زکوۃ مستحقین کیلئے سنٹرل وپنجاب زکوۃٰفنڈ سے 6 ارب 62 کروڑ19 لاکھ دیئے گئے جبکہ لاک ڈاون کےمتاثرہ دیہاڑی داروں کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے 70 کروڑ 80 لاکھ روپےکے اضافی فنڈز بھی فراہم کئےگئےذرائع کے مطابق محکمہوعشر نےصوبائی زکوۃٰ کونسل کی منظوری کے بعد صوبہ بھر کی ضلعی اور مقامی زکوۃ کمیٹیوں کے ذریعے مستحقین میں زکوۃ کی تقسیم کا آغاز کیا ۔ گزارہ الاونس کے 1 لاکھ 70 ہزار مسحقین میں3 ارب 6 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ،7500 نابینا افراد میں گزارہ الاونس کی مد میں 18 کروڑ روپے ۔لاک ڈاون کے متاثرہ 2 لاکھ دیہاڑی داروں میں 1 ارب 80 کروڑ روپے کا سپیشل گزارہ الاونس تقسیم کیا گیا ،جزام کے 54 مریضوں کو گزارہ الاونس کی مد میں 20 لاکھ دیئے گئے،ضلعی سطح پر 25 ہزار افراد کے علاج کیلئے 28 کروڑ جبکہ صوبائی سطح پر 60 ہزار مریضوں کے علاج کیلئے ہسپتالوں کو 37 کروڑ 70 لاکھ فراہم کئے گئے۔ ، اس سال تعلیمی وظائف اور شادی گرانٹ کی مد میں رقم کومحدود کرکے فنڈزکو کورونامتاثرین کی امداد کیلئے استعمال کیا گیا،رواں سال 3447 بچیوں کیلئے شادی گرانٹ کی مد میں 6 کروڑ 90 لاکھ روپے فراہم کئے گئے ،دینی مدارس کے 1923 طلبا کے تعلیمی وظائف کیلئے80 لاکھ جبکہ تعلیمی اداروں کے 1534 طلبا کیلئے80 لاکھ روپے فراہم کئے گئے ، 30 ہزار طلبا کے فنی تعلیمی وظائف کی مد میں 1 ارب 2 کروڑ روپے فراہم کئے گئے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close