کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس کے ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر خان کورونا سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے

کوئٹہ (پی این آئی):کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس کے ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر خان کورونا سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس کے ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر خان کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ترجمان بی ایم سی

کے مطابق ڈاکٹر زبیر خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ چند روز قبل مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ڈاکٹر زبیر خان کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹر زبیر خان بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول ہسپتال کوئٹہ میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ڈاکٹر زبیر خان دوسرے ڈاکٹرہیں جو کورونا کا شکار ہوئے، اس سےقبل سینئر ڈاکٹر نعیم آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close