لاہور(پی این آئی):سکول کھولنے کے لیے پرائیویٹ اداروں کا دباؤ حکومت نے دباؤ مسترد کر دیا، بچوں، اساتذہ کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی قیمت پر ہم اپنے بچوں اور اساتذہ کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کی جانب سے
احتجاج کی کال پر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کی احتجاجی کال مکمل طور پر بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مبنی ہے، کورونا وائرس کے ایس او پیز کی پابندی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے کے باوجود پرائیویٹ اسکول مالکان کو فیسیں موصول ہو رہی ہیں، ہمارے لیے اساتذہ اور طلبہ کی زندگی کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں