کراچی سے لاہور جانے والی کار قومی شاہراہ پر الٹ گئی، 4جاں بحق

خیرپور (پی این آئی)کراچی سے لاہور جانے والی کار قومی شاہراہ پر الٹ گئی، 4جاں بحق،خیرپور میں قومی شاہراہ پر ببرلو بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کےمطابق کراچی سے لاہور جا نےوالی کار تیز رفتاری کے باعث ببرلوبائی پاس کےقریب الٹ

گئی۔قومی شاہراہ پر پیش آئے حادثےمیں 4 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close